پور ی قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : میاں علی بشیر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر وپی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پور ی قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہوکر الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیںانتخابات جمہوری عمل ہے اور عمل کے بعد ہی عوامی نمائندوں کا چنائو ممکن ہے پی ڈی ایم کا الیکشن سے بھاگناانکی واضح شکست ہے تحریک انصاف عوامی طاقت کے بل بوتے پر مضبوط ترین چٹان کی مانند ہوچکی ہے پی ڈی ایم نے عمران خان کے بغض میں اداروں کی عزت ،تکریم تک کو دائو پر لگادیا ہے ان خیالات کااظہارا نہوں نے سٹی صدر شمس حسن بھٹی ،وقاص سرور رامے ،میاں عمر بشیر ودیگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔