• news

مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے: طارق محمود

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی 138 کے امیدوار وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمودڈوگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نئے آئینی بحران نے جنم لیا ہے پوری قوم کی ایک ہی آواز تھی کہ فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے مگر اسے نظر انداز کرکے فیصلہ سنایا گیا ہے جسے نہ تو قوم اور نہ ہی پارلیمنٹ تسلیم کررہی ہے مذکورہ فیصلہ پوری قوم کی نمائندگی نہیں ہے کیونکہ اٹارنی جنرل سمیت ہمارے وکلاء کو سنا ہی نہیں گیا، مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی جماعت ہے،مسلم لیگ (ن) انتخابات کیلئے بالکل تیار ہے مگر آئینی اور قانونی تقاضوں کو بھی پورا کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے روشن کینال گارڈن میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن