بھٹو کا سیاسی نظریہ و فلسفہ مشعل راہ ہے : منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و امیدوار پی پی 140چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا سیاسی نظریہ و فلسفہ مشعل راہ ہے جیالے پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں بلاول بھٹو زرداری قوم کی واحد امید ہیں جنہوں نے کم عمر میں وہ سیاسی مقام حاصل کیا ہے جو کسی اورکو نصیب نہیں ہوا ، عمران خان کی اقتدار پر مسلط ہونے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید عالم اسلام کے عظیم سپاہی محروم طبقات کی نمائندگی کرنیوالے اسلام اور پاکستان کا درد رکھنے والے عظیم مفکر اور لیڈر تھے۔