سی پی اوگوجرانوالہ کی امن کمیٹی،منتظمین جلوس ومجالس کے حوالے سے میٹنگ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے سی پی او آفس کانفرنس ہال میں ممبران امن کمیٹی،منتظمین جلوس ومجالس و دیگران کے ساتھ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی۔جس میں اتفاق کیا گیا کہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے رواداری کی فضا قائم رکھی جائے گی۔یوم شہادت حضرت علی پر تقریبات میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا،شہر کے امن وامان کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔