• news

نوجوان کی نعش بر آمد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کھیالی میں گندے نالے سے نوجوان کی نعش بر آمد ہو گئی ، علاقہ بھر میں خوف وہراس ، ریسکیو اہلکاروں نے نعش ہسپتال منتقل کر دی ، تفصیلات کے مطابق کھیالی میں گندے نالے سے نامعلوم نوجوان کی نعش بر آمد ہوئی ، اس بارے علم ہونے پر ریسکیو اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کرنعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ،جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن