• news

تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کر دیا:فیصل ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزارمغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میںکہا کہ جگہ جگہ تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کر رکھا ہے ۔ تجارتی مراکز ،شہر کی اندرون و برون سڑکوں اور خصوصاً مین آفس نادرا جی ٹی روڈ کے اردگرد ناجائز تجاوزات سے بے شمار مسائل جنم لے رہے ہیں انہوںنے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں جہاں جہاں ناجائزتجاوزات ہیں خود ہی اٹھا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ناجائز تجاوزات کے ختم ہونے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میںاضافہ ہوگا جہاں جہاں سڑکوں پر ناجائزتجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے اس سے ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی،لہٰذا مزید کسی پریشانی سے بچنے کیلئے شہر میں جہاں جہاں ناجائزتجاوزات ہیں انہیں رضاکارانہ طور پر ختم کر دیں ۔

ای پیپر-دی نیشن