• news

بڑا بزدل وہ جو بیٹی کو قبول نہ کرے‘ وائٹ پیپر سے عمران کی آئین شکنی سفید نہیں ہوگی: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (اے پی پی‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وائٹ پیپر سے عمران کی آئین شکنی سفید نہیں ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا دیوالیہ سے بچانے والوں پر وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے۔ بہت دھیان سے پڑھا بہت ڈھونڈا لیکن وائٹ پیپر میں بجلی کا گردشی قرضہ 1100 ارب سے 2400 ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ چار سال میں ہر ملک دوست کو ناراض کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص بیٹی کو ٹھکرانے کے بعد حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرے۔ بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کو چوری اور منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرے۔ دریں اثنا مریم اورنگزیب نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں کاوشیں قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن