• news

سینئر اداکار‘ پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

لاہور (نیٹ نیوز) سینئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کر گئے۔ پاکستان ٹیلویژن میں بطور سیٹ ڈیزائنر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے اور پھر بہترین اداکار اور کامیاب پروڈیوسر تک سفر طے کرنے والے اپنی مثال آپ تھے۔ طارق جمیل پراچہ نے اڑان‘ دل مومن‘ محبت چھوڑ دی‘ پیار نام کا دیا اور سات پردوں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم نے شوبز کا جو بھی شعبہ اپنایا‘ کامیابیاں سمیٹیں۔ سوشل میڈیا پر انتقال کی خسر سنتے ہی معروف اداکاروں اور اداکارائوں نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے طارق جمیل پراچہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلویژن سے بطور سیٹ ڈیزائنر کیا۔ پھر اپنا پہلا ڈرامہ ’’آنچ‘‘ بنایا جو کافی مقبول ہوا۔ انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنی پہچان بنانے کے بعداداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور اپنی شاندار اداکاری سے بھی لوگوں کو متاثر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن