• news

پی ڈی ایم ملکی سالمیت کو دائو پر نہ لگائے، چوہدری پرویزالہٰی

لاہور(نیوزرپورٹر) مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں اٹھ رہی ہے۔چودھری پرویز الہٰی سے سابق رکن پنجاب اسمبلی فاروق امان اللہ دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ دیا تھا تو ساری  پی ڈی ایم رہنما احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور نام چومتے تھے، چیف جسٹس نے اب آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا تو  سب مخالفت پر اتر آئے ہیں، شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لئے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی شکلیں دیکھنے والی ہوتی ہیں،پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں اْٹھ رہی ہے، نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اْٹھانا پڑ رہا ہے، ذاتی سیاست کیلئے قوم کو قربان کیا جا رہا ہے،پی ڈی ایم سیاست کو ذاتی دشمنی کا رنگ نہ دے، ملکی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن