• news

پنجاب میں پہلے الیکشن کرانا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا، احسن اقبال

نارووال (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے، پنجاب میں پہلے انتخابات کرانا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صوبوں اور وفاق کے الیکشن ایک ساتھ کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی و سیاسی بحران چل رہا ہے، پنجاب میں پہلے انتخابات کروادینے سے مسائل پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار کی علامت ہیں، انہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم عمران خان کی پھیلائی تباہی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ کے فل بینچ کے سامنے جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن