• news

ہمیں صحیح نہ گنا تو پھر تولنا پڑے گا: خالد مقبول

کراچی (کامرس رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے برنس روڈ ٹائون کے زیراہتمام آرام باغ فیملی پارک میں دعوت افطار  کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کی جدوجد میں برنس روڈ کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے۔ مردم شماری میں کراچی‘ حیدرآباد کی عوام کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے اور آبادی کو ہمیشہ آدھی سے بھی کم گنا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں صحیح گنا نہیں گیا تو ہمیں تولنا پڑ جائے گا۔ اس موقع پر روڈ ٹائون کے آرگنائزر عرفان اللہ خان نے کہا کہ برنس روڈ ٹائون کی عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن