• news

عمان کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب: سعودی عرب، حوثی 6ماہ جنگ بندی پر متفق

صنعا (نوائے وقت رپورٹ) یمن میں جنگ بندی اور امن کیلئے عمان کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی عرب  اور حوثیوں کے درمیان 6 ماہ کے سیز فائر پر اتفاق ہو گیا جس سے یمن جنگ کے خاتمے کی امیدیں روشن ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سیز فائر کا مقصد دو سال کے عبوری سیٹ اپ پر تین ماہ کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ حوثی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رہا کئے گئے 13 حوثی قیدی صنعا پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے حوثیوں نے ایک سعودی قیدی کو رہا کیا تھا۔ مذاکرات میں یمن کی بندرگاہیں اور ایئرپورٹ کھولنے‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے‘ تعمیر نو کے منصوبوں اور سیاسی  منتقلی جیسے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن