مہنگی چینی‘ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون‘ افغانستان سمگلنگ کی تحقیقات
لاہور+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ) پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی کی افغانستان سمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل ہو چکی۔ چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے ملز کو 115 ارب کا فائدہ ہوا۔ کین کمشنر کے تحت ہونے والی تحقیقات میں سمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کا بھی پتہ چلایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیںگی کہ چینی کون سے راستوں سے سرحد پار بھیجی گئی۔ علاوہ ازیں ترجمان کسٹمز نے کہا ہے کہ افغانستان چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نکیاس اور نوتال چیک پوسٹس سے 4 ہزار 610 پارسل چینی کے برآمد ہوئے ہیں۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب دوسرے صوبوں اور مقامی شوگر ملوں کے اشتراک سے چینی کی سمگلنگ روکنے کے لیے موثر نظام وضع کر رہی ہے، دوسرے صوبوں کو چینی کی نقل وحمل کے لیے متعلقہ ضلع انتظامیہ کا پرمٹ ضروری ہو گا، سمگلنگ کی روک تھام کے لیے چیک پوسٹوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے اندر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع ہے، اب تک چالیس ہزار بوری سے زائد چینی برآمد ہو چکی ہے۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب دوسرے صوبوں اور مقامی شوگر ملوں کے اشتراک سے چینی کی سمگلنگ روکنے کے لیے موثر نظام وضع کر رہی ہے، دوسرے صوبوں کو چینی کی نقل وحمل کے لیے متعلقہ ضلع انتظامیہ کا پرمٹ ضروری ہو گا، سمگلنگ کی روک تھام کے لیے چیک پوسٹوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے اندر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع ہے، اب تک چالیس ہزار بوری سے زائد چینی برآمد ہو چکی ہے۔کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے ایف سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چینی کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ روز لکپاس فیلڈ انٹورسمنٹ یونٹ نے ایف سی کے تعاون سے تین گاڑیوں میں لوڈ 19 سو 60 پارسلز چینی کی سمگلنگ ناکام بنا کر گاڑیوں سمیت قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق نوتال اور درخشان فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے کوئٹہ سندھ پنجاب شاہراہ پر آنے والی 4 گاڑیوں سے 2650 پارسلز چینی برآمد کر لی جبکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران 848 میٹرک ٹن چینی کی سرگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔