• news

ننکانہ میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ صارفین کو سحر و افطار میں پریشانی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ محلہ بالیلا، ہائوسنگ کالونی، شورہ کوٹھی روڈ، محلہ رسول نگر، محلہ عثمانی کھوہ، بشیر بھٹی روڈ، محلہ کیارہ صاحب، مدینہ ٹائون، سٹیڈیم روڈ ودیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کے باعث انہیں سحر و افطار کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اکثر اوقات صرف پانی پی کر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔ متعدد بار سوئی گیس عملہ کو شکایا ت درج کروانے کے باوجود بھی شکایت کا ازالہ نہ ہوسکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی کے اس دور میں وہ مہنگے داموں ایل پی جی گیس سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ حکومت نے اگر ننکانہ صاحب میں گیس کی فراہمی کو ہنگامی طور پر یقینی نہ بنایا تو عوام مجبورا حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن