• news

کچلاک: ایگل سکواڈ پر حملہ‘ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 جاں بحق‘ حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کچلاک میں نامعلوم افراد کے ایگل سکواڈ پر حملہ اور فائرنگ سے پولیس کے 2جوانوں سمیت 3افراد شہید جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ایگل سکواڈ کے چھ جوان گزشتہ شب کچلاک میں تین موٹرسائیکلوں پر تراویح اور مساجد کی ڈیوٹی کیلئے معمول کی گشت کر رہے تھے وہ جیسے ہی کلی اسپین کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان پر شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبدالجبار اور کانسٹیبل جلات خان سمیت تین افراد شہید اور دو جوان شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن