جسم کے 46 جوڑوں کو چٹخانے کا عالمی ریکارڈ
سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سویڈن سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان نے ہڈیوں کو سب سے زیادہ چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے ایک شخص نے اپنے جسم کے 46 مختلف جوڑوں کو مسلسل چٹخا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 23 سالہ اولے لنڈن نے مختلف جوڑوں کی سب سے زیادہ کریکنگ (چٹخانے) کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اولے نے اپنے جسم میں لگاتار 46 مختلف جوڑوں کو چٹخایا۔ اس سے قبل دسمبر 2022ء میں نیپال سے تعلق رکھنے والے کمل پوکھرل نے 40 مختلف جوڑوں کو چٹخایا تھا۔