علی امین گنڈاپور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیاپولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، علی امین کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے رہنما پی ٹی آئی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی پراسکیوٹر عدنان کا کہنا تھا اس عدالت کے پاس کیس سے ڈسچارج کرنے کااختیار نہیں ‘پراسیکوٹر عدنان کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیاعدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیاواضح رہے علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔