افغانستان میں بھکاریوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن‘ حکومت امداد دے گی
کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے بلخ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمیشن کے ذریعے انہوں نے اس صوبے کے مرکز اور اضلاع میں بھکاریوں کو جمع کرنا شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق جمع کئے گئے بھکاریوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد مستحق بھکاریوں کو حکومت کی جانب سے ماہانہ امداد دی جائے گی۔