• news

 سپریم کورٹ فیصلہ ‘انتخابات کے حوالے سے انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا: خالد جوئیہ 


کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءپی پی 162 کے امیدوار محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ انصاف کرنے والوں نے اپنے منصبی فرائض کے ساتھ وفا نہیں کی بلکہ غفلت برتی الیکشن کے حوالے سے انصاف ہوتا نظر نہیں آیا سپریم کورٹ کو چاہئے تھا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے فیصلے کرتی ایسا لگ رہا ہے کہ چھوٹی عدالتوں کے فیصلے بھی چیف جسٹس اپنے ہاتھ میں لیکر عمران نیازی کو ریلیف دینا شروع کر دیا سپریم کورٹ کو پوچھنا چاہئے تھا کہ عمران نیازی اور پرویز الہی نے اسمبلیاں کیوں توڑی کونسی قیامت آ گئی تھی کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑنا پڑیںانکو پوچھنے کی بجائے انکے تمام کیس اپنے ہاتھ میں لیکر ضمانتوں کے ڈھیر لگا دیئے ایسے فیصلے ہرگز نہیں ہوں گے جس ملک کی عدالتوں کے فیصلے ہوتے ہوئے نظر آئیں اس ملک میں کرپشن ،رشوت خوری اور بلیک میلنگ ،نظریہ ضرورت بھی ختم ہو جاتی ہے اور وہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو جاتا ہے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن