• news

پولیس تحفظ مرکز شیخوپورہ میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی میںراشن بیگ تقسیم


فےروزوالہ (نامہ نگار) آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس تحفظ مرکز شیخوپورہ میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مستحقین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایات پر ایس پی ہیڈکوارٹرشیخوپورہ فرحت عباس پولیس نے تحفظ مرکز میں جا کر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے مستحقین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں  راشن بیگ تقسیم کئے۔وی ایس اوٹرانسجینڈرز پولیس تحفظ مرکز شیخوپورہ شبو نے اپنی کمیونٹی کے مستحق ٹرانسجینڈر ز کی ماہِ مبارک میں امداد ی راشن بیگ دیئے جانے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہدنواز مروت اور ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ فرحت عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس نئے اقدام کو تہہ دِل سے سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن