• news

 ذاتی زندگی میں کسی کی  مداخلت پسند نہیں: سونیا حسین


لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے ذاتی زندگی میں کسی کی بھی مداخلت سخت ناپسند ہے۔ میں نے کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے۔دوسروں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔میں اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دوں گی۔ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن