3 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلقہ سہولیات فراہم کیں گی ہیں۔ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے لرنر پرمٹ جاری کئے،40 ہزار 907 شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی،18 ہزار386 شہریوں نے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،4 ہزار 467 شہریوں کو نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے، لائسنس گم ہونے پر 2 ہزار 616 شہریوں کو ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئےجبکہ 10 ہزار سے زائد شہری ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے ہیں سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ لائسنسوں کی مد میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے پر 5 ٹاو¿ٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے،لاپرواہی، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر 19 لائسنس کینسل کئے گئے، شہر میں 06 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز، 23 لائسنس بوتھ قائم کئے گئے ہیں، رواں سال صرف 69 امیدوار پبلک سروس وہیکلز ٹیسٹ میں پاس ہوسکے۔اب پاکستان کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے لرنر پرمٹ، فریش لائسنس بنواسکتے ہیں۔