فیروز والہ : ڈاکوﺅں نے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکووں نے میاں بیوی سمیت راہگیروں،مسافروں اورتاجروں کولوٹ لیا۔ ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاو¿ن میں ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار ڈاکو آصف اور اس کی بیوی سے نقدی اورموبائل چھین کر لے گئے ۔شرقپور روڈ پر ڈاکوو¿ں نے غلام رسول سے لوڈررکشہ،7000روپے نقدی اورموبائل چھین کرفرار ہوگئے ۔ لاہور روڈ بیکری کے باہر دن دیہاڑئے 4ڈاکو محمد جاوید کی دودھ دہی کی دکان میں گھس کرجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر نقدی موبائل چھین کرلے گئے۔ ڈاکووں نے دوافراد ریاض اور عاصم سے80 ہزار روپے رقم اور موبائل دو چھین کر لے گئے۔ ڈاکووں نے بشیرسے 30 ہزار روپے اور موبائل چھین چھین لیا۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے سات موٹرسائیکل دو رکشے چوری کر لئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔