فیروز والہ :ماں ‘بیٹے سمیت 4افراد کو اغوا ءکرلیا گیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ماں بیٹے سمیت چار خواتین کو اغوا ءکرلیا گیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاو¿ن میں عمران نے اپنے ساتھیوںکی مدد سے محنت کش کی بیٹی (ن) کو زبردستی اغوا کرلیا۔ملزمان جاتے وقت گھر سے دو لاکھ روپے کی رقم اور زیورات بھی لے گئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لاہورروڈ کی آبادی گھلا وٹواں میں محنت کش کی بیوی سدرہ بی بی کو آٹھ سالہ بچے سمیت ایک شخص عبدالرزاق نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے اغواءکر لیا اور کیری ڈبہ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے مغویہ کے خاوند عمر حیات کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مریدکے میں نامعلوم افراد نے جوان سالہ لڑکی(ج) کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔