غلبہ کی دین کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے، ضیاءالدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غلبہ کی دین کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے۔ اللہ تعالیٰ دین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرنے والے افراد کو اپنا محبوب دوست رکھتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانیت کی کامیابی کے لیے انبیا علیہم السلام کی دنیا میں بعثت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور انسانی ہدایت کے لیے ان پر کتابیں نازل کی ہیں۔ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نیکوں کا موسم بہار اور گناہوں سے بچنے کا بہترین ذریعے ہے۔ماہِ صیام کے شب و روز انتہائی بابرکت اور اہل ِ ایمان کے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہیں۔گناہوں سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دل میں اللہ تعالی کا خوف پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج قرآن وسنت سے دوری ہی ملک و قوم کے مسائل کی اصل وجہ ہے اور ملک و میں واحد جماعت ا سلامی وہ جماعت ہے جو قرآن وسنت کے نفاذ او رغلبہ دین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔