جامعہ اشرفیہ لاہورکے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمدسرورکی بیٹی انتقال کرگئیں
لاہور ( خصوصی نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمدسرورکی بڑی بیٹی علالت کے بعد انتقال کرگئیں مرحومہ مولانا قاری صوفی شفیق الرحمن، مولانا صوفی عتیق الرحمن،مولانا صوفی عبدالرحمن کی ہمشیرہ اور حضرت مولاناخیر محمد جالندہری کی نواسی تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ جامعہ اشرفیہ لاہورمیں بیٹے مولانا صوفی عتیق الرحمن نے پڑہائی جس میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید، استاذالحدیث مولانا عبدالرحیم چترالی، ڈاکٹر نعیم اللہ، شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم اور دیگر اساتذہ علماء، طلباء‘عزیزواقارب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحومہ کومقامی قبرستان شیرشاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثناءجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیرحسن، حا فط خالدحسن اورمولانا مجیب الرحمن نے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمدسرور کی بڑی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔