رمضان المبارک کا دوسراعشرہ مغفرت کا ہے:طاہر مجید
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کاپہلاعشرہ رحمت دوسراعشرہ مغفرت تیسراعشرہ جہنم سے آ زادی ونجات کاہے رحمت کاعشرہ گذرگیاہے باقی عشروں میں ہر مسلمان عہد کریں کہ اپنی پوری زندگی حضورکے تعلیمات کے مطابق گزارا جائے گی۔