پتوکی :تیز رفتار ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، کمسن بچہ جاں بحق
پتوکی ( نامہ نگار) ملتان روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر،چار ماہ کا بچہ موقع پر جاں بحق، تین زخمی۔تفصیلات کے مطابق ملانوالہ کا رہائشی ھاشم اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ملتان روڈ پر دی ایجوکیٹرز سکول کے سامنے تیز رفتارڈالے نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی۔