حکومت مخالف چلائی جانیوالی مہم قابل مذمت ہے: انجمن تاجران
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدرمیاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدور شیخ عظیم جاوید ، حاجی اکبر علی چوہان ، ملک اعجاز احمد ، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، رانا عمران سکندر نے کہا ہے کہ چار سال عوام کا آٹا ،چینی، روٹی لوٹنے والے عمران خان اور انکے حواری اب وزیراعظم کی مفت آٹا سکیم کو متنازعہ بنا رہے ہیں حکومت مخالف چلائی جانیوالی مہم قابل مذمت ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بے وسیلہ افراد کو مفت آٹا کی صورت میں ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔