چوروں کا ٹولہ مفادات کیلئے قانون سازی کر رہاہے:کاشف معراج
فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار پی پی 140انجینئر کاشف معراج گجر نے کہا ہے کہ تیرہ کا ٹولہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جس طرح کی سازش کر رہا ہے اس سے نظا م انصاف کی چولیں ہل گئی ہیں، پی ٹی آئی ماتحت سے لے کر اعلیٰ عدلیہ تک جامع اصلاحات چاہتی ہے جس کا مقصد نظام انصاف کو مضبوط کرنا ہے جبکہ چوروں کا ٹولہ اپنے مفادات کیلئے گھنٹوں میں قانون سازی کر رہاہے۔