عمرانی فتنہ ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے:شہباز چھینہ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی،نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ( ن)کے رہنما وحلقہ پی پی 142 کے امیدوار چودھری شہباز چھینہ نے ک ہا ہے کہ عمرانی فتنہ ہی ملکی معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا ذمہ دار ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جنڈیالہ شیرخان ودیگر علاقوں میں معززین کے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین چودھری محمد حسین ، چودھری کامران ورک ،چودھری سرفراز چھینہ سمیت دیگربھی ہمراہ تھے ۔ چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے رہنما ہیں صدر نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کو ہمیشہ تحریک انصاف کی نظر سے دیکھا ہے۔