گوجرانوالہ:سیاست میں عدم برداشت کے رجحانات کے اثرات موضوع پر مکالمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سیاست میں عدم برداشت،اثرات اور سیاست کا مستقبل پاکستانی سیاست میں عدم برداشت کے رجحانات کے اثرات، سدِباب اور موجودہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے پر غورو خوض کے لیے رواداری تحریک کے زیرِ اہتمام سیاسی مکالمے کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ تھے اس موقع پر مرکزی چیئرمین سیمسن سلامت، مرکزی صدر راشد بشیر چٹھہ اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد اسرائیل ایڈوکیٹ ، ڈویژنل صدر رواداری تحریک گوجرانوالہ محمد شفیق کھوکھر، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر ذین علی بھٹی، ڈاکٹر حلیم خاں، مشتاق کشفی،مشتا ق ا حمد بادل سمیت دیگر سیاسی مکالمے کے شرکا نے ملک میں جاری سیاسی بحران، کشیدگی اور سیاسی عدم برداشت کے خاتمے کے لیے درج ذیل تجاویز پیش کیں ،ریاست کے تمام ادارے بشمول عدلیہ، مقننہ، ایگزیکٹو اور انتظامی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں اور کوئی بھی ادارہ یا اداروں سے جڑی شخصیات اپنی آئینی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف کی تمام جماعتیں گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آ غاز کریں۔تقریب میں ماہر تعلیم چوہدری محمد شاہد،ثمینہ عرفان، سماجی شخصیت ثاقب خادم ،مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے چمن شہزاد بھٹی،سدرہ شہباز سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر منتخب عہدیداروں سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر بٹ نے حلف بھی لیا۔