• news

عدالت کے فیصلے سے نئے آئینی بحران نے جنم لیا:عمران خالد


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز عمران خالد بٹ، عبد الرﺅ ف مغل ،اشرف علی انصاری ، پیر غلام فرید، سابق میئر شیخ ثروت اکرام ،سٹی صدر سلما ن خالدپومی بٹ، سابق صدر چیمبر آف کامرس شعیب بٹ،میر ابرار احمد،حاجی امجد سلیم بٹ، علی ہما یو ں بٹ ،خواجہ تنو یر اشرف ، شازیہ فرید ،چودھری تنویر احمد، حاجی یونس انصاری،شاہد عثمان ابراہیم، خواجہ محمد اکرام لون، عرفان یعقوب چاند بٹ ،معظم رﺅ ف مغل، عمر فاروق ڈا ر،وقاص شاہد کھو کھر، علی اصغر انصاری،جمشید ایو ب بٹ، عامر اکرام بٹ ،حمید چاند بٹ ، بلال ظفرنے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نئے آئینی بحران نے جنم لیا ہے پوری قوم کی ایک ہی آواز تھی کہ فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے مگر اسے نظر انداز کرکے فیصلہ سنایا گیا ہے جسے نہ تو قوم اور نہ ہی پارلیمنٹ تسلیم کررہی ہے مذکورہ فیصلہ پوری قوم کی نمائندگی نہیں ہے کیونکہ اٹارنی جنرل سمیت ہمارے وکلا کو سنا ہی نہیں گیا۔

ای پیپر-دی نیشن