9 اپریل پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا : خالد عزیز لون
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا ہے کہ 9 اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا جب عوام کے منتخب نمائندوں کو رجیم چینچ سازش کے تحت حکومت سے نکال کر امپورٹڈ ٹولے کو مسلط کیا گیا جس نے عمران خان کی قیادت میں ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو پٹری سے اتار پھینکا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے گزشتہ ایک برس میں جہاں امپورٹڈ سرکار نے اپنی 1100 ارب کی کرپشن بچائی وہاں ہی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا اور احتجاج کرنے پر عوام پر شدید تشدد اور ظلم و جبر کیا گیا۔ 9 اپریل آج کے دن پوری قوم نے باہر نکل کر رجیم چینچ سے تحت آئی حکومت کو مسترد کر کے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنایا تھا، اس سیاہ دور میں قوم نے سب کچھ دیکھ لیا ہے، میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی صحافیوں پر تشدد اور درجنوں ناجائز مقدمات درج کیے گئے عوامی نمائندوں کو برہنہ کیا گیا،سابق وزیراعظم عمران خان پر 150 سے زائد سیاسی مقدمات بنائے، خواتین کو سڑکوں کو گھسیٹا گیا، چار دیواری کی تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا۔