نوائے وقت کی خبر پر ایکشن، ڈپٹی کمشنر کاایل پی جی قیمتوں پر اجلاس طلب
شیخوپورہ (عظیم علی شیخ ،سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر جمیل اختر ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے نوائے وقت کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں کو اوگراکے نوٹیفکیشن کے مطابق کروانے کیلئے پلانٹ مالکان اور ڈیلروں کا ہنگامی اجلاس اتوار کے روز اپنے آفس میں طلب کر لیا اور پلانٹ مالکان ڈیلروں کو ہدایت کی کہ ایل پی جی گیس 230روپے کلو فروخت کرے مہنگی گیس فروخت کرنے والے پلانٹ مالکان اور ڈیلروں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے اوورچارجنگ کرنے والے پلانٹ مالکان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہےںان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایل پی جی گیس ڈیلر ،پلانٹ مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا س مو قع پر عرفان کھوکھر ،میاں ظفر اقبال ،خرم ظفر ،رانا جہانزیب قادری ،لیاقت علی ،اقبال گجر ،خالد گولڑوی ،صاحب ورک ،میاں اشفاق ،شیخ اشفاق ،حاجی نعمان ،شیخ عمران اور دیگر بھی موجود تھے۔