بگردونواح میں ایل پی جی گیس من مانے ریٹ وصول کرنے لگے
ھکھی (نمائندہ نوائے وقت)بھکھی اور گردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی سینٹرزپر سرکاری ریٹ کی بجائے دوکاندار حضرات من مانے ریٹ وصول کرنے لگے جبکہ متعلقہ انتظامیہ مبینہ طور پر ایئر کنڈیشنرزروم میں بیٹھ کر افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہیں ایک سروئے کے مطابق دوکاندار حضرات سرکاری ریٹ 230کی بجائے 300سے بھی زائد قیمت پر سرعا م دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں ۔شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔