خانقاہ ڈوگراں:بااثر شخص نے ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تختی مسمار کر دی
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) بااثر شخص نے رقم لینے کے باوجود ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تختی بھی مسمار کر دی۔متاثرہ شخص کی درخواست پر کاروائی کی بجائے الٹا تاجروں پر مقدمہ درج کر دیا ہے۔تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے دوکانیں بند کر دی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ابھی تین گھنٹے کی جزوی احتجاجی کال دی ہے اگر ہمارے مطالبے منظور نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کے لئے تمام مارکیٹیں بند کر دیں گے۔