• news

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی آج پاکستان آمد، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹونٹی سکواڈ پاکستان آنے کیلئے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہو گیا جو آج پاکستان پہنچنے گا۔نیوزی لینڈ کا ٹی ٹونٹی سکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا۔نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹی ٹونٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائیگا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاری جاری ہے، شاہینوں کا تربیتی کیمپ جاری رہا۔کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور رننگ سے ٹریننگ کا آغاز کیا، کپتان بابر اعظم نے ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں کو پلان سے آگاہ کیا۔ باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہاکہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کروائی جائیں گی، باؤلرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جبکہ بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کروائی جائے گی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی آج انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن