بابر اعظم پر دبائو ہو تو اثر پوری ٹیم پر پڑیگا: محمد یوسف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ اگر بابر اعظم پر دبائو ہو تو اس کا اثر پوری پاکستانی ٹیم پر ہوتا ہے۔ میں نے بابر کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کئے۔ بابر اعظم میں سیکھنے کی بہت لگن ہے۔ ہمیشہ ہی خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان کے پاس ایک ورلڈ کلاس بلے باز موجود ہے۔ مجھے اچھا لگے گا جب بابر اعظم میرے تمام ریکارڈز توڑ دیں گے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کے حوالے سے کہا کہ رضوان بھی بہت جلد مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔