• news

ورلڈ ریکارڈ یافتہ امریکی سائیکلسٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) امریکہ کے ورلڈ ریکارڈ یافتہ سائیکلسٹ اور 10مرتبہ نیشنل چیمپئن ایتھن بائیز ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ایتھن بائیز 35سے 39 سالہ عمر کی کیٹیگری میں 1000میٹر ٹائم ٹرائل میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے تھے۔ ایتھن کے پاس 500 میٹر ٹریک ٹائم ٹرائل میں تیز ترین فلائنگ سٹارٹ کا ریکارڈ ہے، جو انہوں نے 2018ء میں قائم کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن