• news

نیشنل گیمز کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئندہ ماہ کوئٹہ میں منعقد ہونیوالی 34ویں نیشنل گیمز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15مئی سے کوئٹہ میں کھیلی جانیوالی نیشنل گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور پاکستان اولمپک ایسوسی کے وفد نے بھی گیمز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وینیوز کا دورہ کرنے سمیت صوبائی حکومت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھی۔ 18سال کے بعد کوئٹہ میں کھیلی جانیوالی نیشنل گیمز کیلئے سکیورٹی کے جامع اقدامات بھی کئے جارہے ہیں جبکہ سکیورٹی حکام نے نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی ہے

ای پیپر-دی نیشن