چیف جسٹس سمیت 4ججز کیخلاف سپریم جو ڈیشل کونسل میں شکایت دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکردی گئی۔ درخواست سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے شکایت درج کرائی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے چار ججز مسلسل اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جس میں سیکشن 3,4,5,6,9 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔