فیصل آباد: عید کے کپڑے نہ ملنے پر 14 سالہ بچی نے خودکشی کر لی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ملت ٹا¶ن میں غربت کی ماری لڑکی نے عید کے کپڑے نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔ ملت روڈ چھوٹا گھونہ گوگا کالونی کی رہائشی چودہ سالہ آمنہ بی بی نے گھر والوں سے عید کے لیے کپڑے مانگے تھے، غریب والدین نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انکار کیا تو لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیں حالات سے دلبرداشتہ نوجوان پھندے سے جھول گیا۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر 49 گ ب کے رہائشی پچیس سالہ علی رضا نے کھیتوں میں جا کر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ پھندے سے جھولتی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کر دی، تھانہ ترکھانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پھندے سے اتار کر تحویل میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔