” الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے “ سکھوں کی مذمت نہ کرنے پر بھارت کے برطانیہ سے تجارتی تعلقات منقطع
نئی دہلی‘ لندن (نیٹ نیوز) بھارت نے لندن میں ہائی کمشن پر سکھ علیحدگی پسندوں کے حملے کی مذمت نہ کرنے پر برطانیہ سے تجارتی مذاکرات منقطع کر دیئے۔ نظریاتی ادارے دی ٹائمز نے برطانوی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اس وقت تک تجارت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے جب تک وہ برطانیہ میں خالصتان کی انتہاپسندی پر عوامی سطح پر مذمت نہیں دیکھتے۔ خیال رہے کہ 19 مارچ کو خالصتان تحریک کے سکھ مظاہرین نے لندن میں بھارتی ہائی کمشن پر حملہ کر کے توڑپھوڑ کی تھی جبکہ عمارت کی بالکونی پر لگے بھارتی پرچم کو اتار دیا تھا۔