ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں، آج بعد نماز عصر آغاز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خواہش مند آج اعتکاف کی جگہ پر روزہ افطار کریں گے، جس کے بعد شوال کا چاند طلوع ہونے تک اعتکاف میں رہینگے۔ خواتین بھی آج گھروں میں اعتکاف کا آغاز کریں گی۔ چاروں صوبوں کی طرح صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد بالخصوص بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان، جامع مسجد داتا درباراور دیگر میں سرکاری سطح پر اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔