• news

مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع ‘ اطلاق 19 شہروں پر ہو گا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔ ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہو گا۔ متعلقہ شہروں میں مردم شماری کے عملے کو سکیورٹی فراہمی کی جائے۔ ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 131 اضلاع میں مردم شماری 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مردم شماری 99 فیصد مکمل ہو چکی جبکہ سندھ میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 98 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔
مردم شماری، توسیع

ای پیپر-دی نیشن