راجہ ریاض کی تعیناتی کیس‘ جلد فیصلہ کی درخواست پر حکومت کو نوٹس
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف زیر سماعت درخواست پر جلد فیصلہ کی متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی‘ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی میں تقریر کے دوران بھی راجہ ریاض نے بہت کچھ واضح کر دیا۔ اب اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ راجہ ریاض کو غیر قانونی طریقے سے اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔
نوٹس