پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمشن کو فنڈز نہ مل سکے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں الیکشن کرانے کے پیسے الیکشن کمشن کو نہ مل سکے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کو 10 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمشن کو دینے تھے‘ لیکن یہ رقم الیکشن کمشن کو نہ مل سکی۔ اس حوالے سے بل کو سپیکر نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس اب اگلی جمعرات کو ہوگا۔ الیکشن کمشن پیسے ملنے یا نہ ملنے کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کو پیش کرے گا۔