پی ٹی آئی کی حکومت کوزبردستی ملک پرمسلط کیاگیا، احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوزبردستی پاکستان پرمسلط کیاگیا،2017اور2018میں ملکی معیشت دنیاکی بہترین معیشتوں میں شامل ہونے جارہی تھی عمران خان نے خوداعتراف کیاکہ ان کی حکومت کوئی اورچلارہاتھاوزیر منصوبہ بندی نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان دورمیں میڈیاپراظہاررائے کی پابندیاں عائدکی گئیں،پی ٹی آئی نے4سال میں معیشت کابیڑہ غرق کیا،پی ٹی آئی نے کروڑوں لوگوں کوبے روزگارکیا،50لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کئے پی ٹی آئی نے گردشی قرضہ دگنے سے زیادہ کردیا،عمران خان دورمیں قومی ائیرلائن کونقصان پہنچایاگیا،پی ٹی ائی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ایوی ایشن سیکٹرمیں کئی سوارب کانقصان ہوا،پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کاطوفان آیا،شیخ رشیدنے خوداعتراف کیاکہ پی ٹی آئی حکومت رہتی تولوگوں نے پتھرمارنے تھے ،پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کا4سالہ دور عوام کے سامنے ہے،پی ٹی آئی نے تجارتی خسارے میں اربوں روپے اضافہ کیا،پی ٹی آئی دورمیں ترقیاتی بجٹ کم ہوکر550ارب رہ گیا،عمران خان جس کوسب سے بڑاڈاکوکہتے تھے اسے پارٹی کاصدربنادیا،محمدنوازشریف کوسازش کے تحت نااہل کرایاگیا،گزشتہ برس کے سیلاب کیباعث پاکستان کو 30ارب ڈالرکانقصان ہوا،اتحادی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سیسخت شرائط پرمعاہدہ کیا،روگردانی کی،خمیازہ قوم بھگت رہی ہے ،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہرآئی،احسن اقبالتیاری کا پیش رفت جائزہدہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکے تھے،دریں اثناوفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے کامیاب دورہ چین کے بعد سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور 11ویں جے سی سی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جو چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) پین جیانگ کی مشترکہ صدارت میں پیر کو منعقد ہوا۔اجلاس منصوبہ بندی، توانائی، صنعت اور دیگر اہم وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ دونوں اطراف نے سی پیک کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام زیر التوا مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔دونوں فریقین نے چار ترجیحی ایس ای زیز جن میں رشکئی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، دھابیجی اور بوستان میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا بھی اظہار کیا اور اس پیش رفت کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اعلیٰ معیار کی صنعتوں کی نقل مکانی کو راغب کیا جا سکے۔ صنعتی تعاون کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کو بہت سراہا گیا اور دونوں فریقوں نے فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ہر چھ ماہ اجلاس منعقد کرنے کا عہد کیا۔ڈاکٹر ندیم جاوید نے این ڈی آر سی اور دیگر متعلقہ چینی حکومتی اداروں سے اہم منصوبوں جیسے ML-1، KRC اور اہم توانائی کے منصوبوں پر قیادت کے اتفاق رائے کے مطابق عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کی درخواست کی۔واضح رہے کہ سال 2023 سی پیک کی دہائی اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔