• news

کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، شاہ محمود، ایک میں ضمانت کنفرم، دو میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے خلاف کیس سیاسی بنیادں پر بنائے گئے۔ پراسیکوشن نے اعتراف کیا میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے لوگوں کو اکسایا، پراسیکویشن نے ایک سو نو کا الزام تو لگا دیا، لیکن ان کے پاس نہ کوئی گواہ موجود ہے نہ ہی ثبوت ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد امید ہے انتیس تک یہ فیصلہ ہو جائے گا، دیانتداری سے سمجھا ہوں یہ انتقامی کاروائی ہے، یہ ہمیں جھکانے کے لیے ایک حکمت عملی ہے، جو آخرکار ناکام ہو گی کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے،ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ہماری ساری جدوجہد آئین اور قانون کے لیے ہے۔ ادھر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت 24 اپریل تک توسیع کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوان شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑ پھوڑ کے تین مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن